ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے راماموگیر ضلعی دھارمک پریشد سے خارج :سیاسی پس منظر اہم وجہ

بھٹکل کے راماموگیر ضلعی دھارمک پریشد سے خارج :سیاسی پس منظر اہم وجہ

Tue, 02 Aug 2016 20:37:08    S.O. News Service

کاروار:2/اگست(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلعی دھارمک پریشد (مذہبی کونسل )سے بھٹکل کے کانگریسی لیڈر راما موگیر کوخارج کرتے ہوئے ان کی جگہ ڈانڈیلی کے ایشور چندر گھٹکامبلے کو ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈنے بحیثیت ممبر نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔

دھارمک پریشد میں سیاسی پس منظر رکھنے والوں کو ممبر نہیں بنائے جانے کے ضابطہ کے تحت راما موگیر کو نکالنے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ مجرائی محکمہ کے سر پرستی میں آنے والے مندروں کی نگرانی کے لئے ضلعی سطح پر دھارمک پریشد پہلے ہی تشکیل دی گئی تھی ۔ ضلع ڈی سی کی صدارت والی متعلقہ پریشد کو 8غیر اختیار والے ممبران کو نامزد کئے جانے کا اختیار ضلع نگراں کاروزیر کو ہے۔ پسماندہ ذات سے بھٹکل تعلقہ شرالی کے راما موگیر کو نامزد کئے جانے سے ضلع کے اصل پسماندہ ذات والے مشتعل ہوگئے  تھے،اور ضلع بھر میں ان کے تعلق سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پریشد سےنکالنے کی مانگ کی گئی تھی۔ لیکن انہیں خارج نہیں کیا گیا تھا۔ کافی دباؤ کے بعد 2015اگست میں بھٹکل تحصیلدار سے راما موگیر کی ممبر شپ کے متعلق رپورٹ مانگنےکے علاوہ محکمہ مجرائی کے ڈائرکٹر نے حکم جاری کیا تھا کہ سیاست سے جڑے افراد کو پریشد کا ممبر نہ بنائیں۔ بھٹکل تحصیلدار نے 11اگست 2015کو رپورٹ سونپی تو اسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پریشد سے نکالاگیا ہے۔ ان کی جگہ ڈانڈیلی کے ایشور چندر گھٹکامبلے کونامزد کرنے ضلع نگراں کار وزیر نے سفارش کی ہے۔ مزید ایک اور ممبر کو پریشد کے لئے نامزد کرنا باقی ہے۔

اخراج کی وجہ سیاسی پس منظر:دھارمک پریشد سے راماموگیر کوسیاسی پس منظر رکھنے کی وجہ سےباہر ہونا پڑاہے۔ اس سے قبل بھی ذات کی وجہ سے انہیں دھارمک پریشد کو نامزدنہ کئے جانے کی مانگ کی گئی تھی۔ لیکن فی الحال سیاست سے جڑے افراد کو پریشد میں نہیں رکھنے کا حکم جاری ہونے کی وجہ سے انہیں اخراج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ راما موگیر کانگریس سے منسلک ہیں اور اس سے قبل اترکنڑا ضلع پنچایت کے نائب صدر کے عہدہ پر فائز تھے۔ اسی لئے انہیں دھارمک پریشد سے نکالاگیا ہے۔


Share: